بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیل کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے: فلسطینی تنظیموں کا اعلان

فلسطینی کی مزاحتمی تنظیموں نے غزہ پٹی کے لیے میڈیکل آلات اور دواؤں کی ترسیل کے معاملے میں اسرائیلی بیلیک میلنگ کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔غاصب صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کا معاملہ حل ہونے کی صورت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لازمی دوائیں اور آلات غزہ پٹی بھیجنے کی اجازت دے گا۔ فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کی اس درخواست کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے طبی امداد کی ترسیل کو صیہونی فوجیوں کے معاملے سے مشروط کرنا انتہائی گھناونی بلیک میلنگ ہے اور ہم اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نفتالی بنت نے غزہ پٹی کے لیے کورونا وائرس سے مقابلے کی غرض سے ضروری امداد کی ترسیل کو دو لاپتہ اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے مشروط کردیا ہے۔ مذکوردہ دودنوں اسرائیلی فوجی سن دوہزار چودہ میں عزہ پٹی کے خلاف جارحیت کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کے مکینوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

اُدھر المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق حماس کے ایک رہنما یحی السنوار نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات کا سلسلہ ناپاک سینچری ڈیل کے اعلان کے وقت سے معطل ہے۔ انہوں نے کورونا کے بحران کے دوران سن رسید اور بیمار قیدیوں کی رہائی کو انسانی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اطلاق اسرائیلی قیدیوں پر بھی ہوسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ غزہ پٹی کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مقابلے کی غرض سے عالمی برادری سے امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …