جمعرات , 25 اپریل 2024

دنیا کے مقابلے پاکستان میں کورونا زیادہ بڑھ رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر دنیا کو دیکھا جائے تو ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، 18دنوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔وبائی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے زیادہ توجہ اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور کورونا کے پھلاؤ کو کم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے وزیراعظم کے اجلاس میں وڈیو لنک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈی نیٹر حارث گزدر، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، آئی جی سندھ مشتاق مہر دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 3 اپریل کی دوپہر تک 783 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اگر گزشتہ 17 سے 18 دن کے کیسز کے اعدادوشمار کا اندازہ لگایا جائے تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ انفیکشن میں 87 فیصد اضافہ ہوا جوکہ تشویشناک ہے اور اس حوالے سے اجتماعی کاوشوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انکی حکومت کو پرسنل پروٹیکٹو ایکیوپمنٹ (پی پی ایز) اور کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرنطینہ مراکز اور اسپتالوں میں کام کرنے والے طبی پیشہ ور افراد کو انفیکشن کے خطرے سے بچنے کیلئے پی پی ایز پہننا ضروری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …