بدھ , 24 اپریل 2024

تمباکو کے پودوں سے کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل جاری

اسلام آباد: برٹش امریکن ٹوبیکو کمپنی تمباکو کے پودوں سے کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے ورلڈ ہیلتھ برٹش امریکن ٹوبیکو کمپنی کا امریکہ میں قائم بائیو ٹیکنالوجی سے متعلق ذیلی ادارہ ، کینٹکی بائیو پروسیسنگ (کے بی پی) ، کورونا کی ویکسین تیار کررہا ہے جوکہ ابھی ٹیسٹنگ کے عمل میں ہے۔ ویکسین کی ایک خوراک قوت مدافعت کی بحالی کیلئے کافی ثابت ہوگی، اگر ٹیسٹنگ بہتر انداز سے سرانجام دی گئی تو جون کے آغاز تک ممکنہ طور پر20سے 30لاکھ تک افراد کے لیے ویکسین ہر ہفتے تیار کی جاسکے گی۔

تیزی سے اگنے والے تمباکو کے پودوں کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ویکسین تیار کی جارہی ہے جس کے روایتی انداز میں ویکسین تیار کرنے کی نسبت زیادہ فوائد ہیں۔ کے بی پی ایک ایسی ویکسین تیار کر رہا ہے جس کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا جاسکتا ہے ، ویکسین کی ایک خوراک قوت مدافعت کو بحال کرنے کے لئے کافی ثابت ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …