جمعرات , 18 اپریل 2024

پاک فضائیہ کا طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ عالمگیر وبا کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی ون تھرٹی طیارہ بلوچستان کے شہر  دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تفتان میں عارضی طور  پر رکھا گیا تھا۔ زائرین نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

زائرین نے خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر  پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑا کووڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …