ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی کوویڈ-19 نمونیا تشخیصی نظام کی رونمائی

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا کیسوں کے پتہ لگانے کا 97 فیصد درستگی کے ساتھ پہلا نمونیا تشخیصی نظام کو رونمائی کردیا گیا۔نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور ٹیکنالوجی امور "سورنا ستاری” اور صوبے تہران میں کورونا وائرس کے ہیڈ کوارٹرز کے سربراہ "علیرضا زالی” نے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

ایرانی صنعتی شریف یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کے استعمال کے ساتھ سینے کی اسکرینوں کی سی ٹی اسکین تصاویر کے ذریعہ ملک میں پہلی بار کے لئے کوویڈ-19 کا تشخیصی نظام ڈیزائن کیا گیا۔شریف یونیورسٹی میں جدید معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے تحقیقی ادارے کے سربراہ حمیدرضا ربیعی نے کہا کہ یہ نظام چین اوراسٹین فورڈ یونیورسٹی میں پہلے ہی استعمال ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا  کہ ایرانی ماہرین اور محققین اب وائرس کا پتہ لگانے کے لئے اس تشخیصی نظام کو تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …