ہفتہ , 20 اپریل 2024

ہائر ایجو کیشن کمیشن کی یونیورسٹیوں کو آن لائن کلاسز شروع کرنیکی ہدایت

اسلام آباد:ہائر ایجو کیشن کمیشن نےتمام یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے بندش کے دوران اپنے طلبا و طالبات کو آن لائن تعلیم دینے کاسلسلہ شروع کریں تاکہ سٹوڈنٹس کاقیمتی وقت ضائع نہ ہو، جبکہ انٹر نیٹ تعطل یابندش سےطلبہ کو شدیدمشکلات کاسامنا،حکومت سےمسئلہ حل کرنے کامطالب کیا ہے،واضح رہے کہ کئی سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے آن لائن پڑھائی شروع کردی ہے تاہم بعض علاقوں میں انٹر نیٹ کی فراہمی میں تعطل یابندش کی وجہ سے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹر نیٹ کی فراہمی کو بغیر تعطل کے یقینی بنایاجائے ان طلبا و طالبات نے کہا کہ اگر انٹر نیٹ کامسئلہ جاری رہا تو ہماراسال ضائع ہونےکاخطرہ ہے، کیوں کہ ہم آن لائن کورسز نہیں پڑھ سکیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …