جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ میں کوروناسےحالات بے قابو، صدرٹرمپ نےفوج سےمدد طلب کرلی

واشنگٹن : امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ،حالات پر قابو پانے کے لئے صدرٹرمپ نےفوج کی مدد طلب کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں 24 گھنتوں کے دوران کورونا وائرس سے 1048 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور اموات کی تعداد8452 تک پہنچ گئی ہے ۔ صرف نیویارک میں اموات کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جہاں سے یہ وباء پوری دنیا میں پھیلی تھی ۔صرف نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد 3565 ہوگئی ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ نے حالات سے نمٹنے کے لئے فوج بلالی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کوروناسے حالات خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ نیویارک میں ایک ہزار فوجی ،میڈیکل سٹاف بھیج رہے ہیں۔وینٹی لیٹرز کے معاملے پر گورنرز سیاست کررہے ہیں۔ہوسکتا ہے ہم ایسٹرسنڈے پر لوگوں کوچرچزجانے کی خاص اجازت دیں ۔باہر جانے کیلئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس روزویلٹ کے کیپٹن کروزئیر کے لیک ہونے والے خط پر ٹرمپ بھی برہم ہوگئے ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی نیوی کے کیپٹن نے خوفناک کام کیا۔نیوی کے کیپٹن کو برطرف کرنے کے فیصلے پر سوفیصد مطمئن ہوں۔ نیوی نے درست فیصلہ کیا۔۔کیپٹن نے پانچ صفحات پر مشتمل خط لکھا جو ہرجگہ وائر ل ہوا۔یہ مناسب نہیں ہے۔کیپٹن کوبیک گراؤنڈ کا کچھ پتہ نہیں تھا۔کیپٹن کروزئیرنے کہا شپ پر کورونا کوروکنے کے اقدامات نہیں کیے جارہے جو غلط ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم دنیامیں بہترین شپ رکھتے ہیں ،ہمارے ہزاروں افراد شپ پر ہیں ،صرف120افراد متاثرہوئے۔دوسری جانب شپ کے عملے نے کیپٹن کروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رخصت کیا ۔صدرٹرمپ نے کورونا کی کوریج کے حوالے سے میڈیا پر بھی تنقید کی ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …