بدھ , 24 اپریل 2024

امریکا اور ترکی سے اسلام آباد آنے والے متعدد مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔تسنیم خبررساں ادارے نے ایئرپورٹ ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ 300سے زائد مسافر گزشتہ روز پی آئی اے کی خصوصی پرواز ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ایئرپورٹ ذرائع نے نجی ٹی وی جیونیوز کوبتایا کہ اسلام آباد پہنچے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے۔ جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 25 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہیلتھ ملازمین کا ٹیسٹ اور امیگریشن، اے ایس ایف اور سی اے اے سمیت دیگر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے دیگر ملازمین کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق پرواز میں 300 سے زیادہ مسافر تھے، اور یہ ایک ہی پرواز تھی جو ٹورنٹو اور استنبول سے ہوتی ہوئی اسلام آباد پہنچی۔اس صورتحال کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ملازمین نے فوری حفاظتی لباس فراہم کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …