ہفتہ , 20 اپریل 2024

اوپیک اور اوپیک پلس گروپ کا اجلاس کل طلب، تیل کی قیمتوں پر تبادلہ خیال ہو گا

واشنگٹن: اوپیک اور اوپیک پلس گروپ کا اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر کل منعقد ہو گا، صدر ٹرمپ نے روس اور سعودی عرب سے اپیل کی ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پیداوار کم کریں۔خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اوپیک اور اوپیک پلس ممالک کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس میں کورونا وائرس کے سبب عالمی معیشت پر اثرات، خام تیل کی پیداوار اور قیمتوں سے متعلق معاملات طے کرنے کیلئے سعودی عرب اور روس سمیت تیل پیدا کرنے والے ممالک کے نمائندے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے منڈیوں پر دباؤ ہے، روس اور سعودی عرب قیمتوں میں استحکام کیلئے پیداوار کم کر دیں۔ اس حوالے سے روس کیا موقف اپناتا ہے کل کے اجلاس میں فیصلہ سامنے آئے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …