جمعہ , 19 اپریل 2024

روئی کی عالمی منڈیوں میں اتار چڑھائو، مقامی جنرز وزن گھٹنے پر مضطرب

کراچی:روئی کی عالمی منڈیوں میں اتار چڑھائو رہا تاہم مقامی کاٹن مارکیٹ میں لاک ڈائون کی وجہ سے کاروبار نہ ہوسکا، بینک کا سود بڑھنے اور روئی کے وزن میں کمی آنے سے مقامی جنرز مضطرب دکھائی دینے لگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے سپاٹ ریٹ گزشتہ دو ہفتوں سے 8800 روپے من پر مستحکم رکھا ہے، سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 7000 تا 8800 روپے رہا۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن کے باعث کپاس کی پیداوار کی 15 روزہ رپورٹ بھی جاری نہیں کی، فی الحال جنرز کے پاس 5 لاکھ گانٹھوں کا سٹاک موجود ہے جسے ابھی تک کوئی خریدار نہیں مل سکا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے کہا بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں ملا جلا رجحان اور اتار چڑھائو دیکھا گیا ہے، نیویارک کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ فی پائونڈ 48.38 امریکن سینٹ کی نیچی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعد میں فی پائونڈ 3 امریکن سینٹ کا اضافہ ہوکر بھاؤ 51 سینٹ ہوگیا، یو ایس ڈی اے کی برآمدی رپورٹ کے مطابق روئی کی برآمد 47 فیصد کم ہوئی ہے، چین میں بھی کاروبار شروع ہونے لگا ہے جبکہ روئی کا بھاؤ نسبتا ً مستحکم رہا ، بھارت میں روئی کا بھاؤ منجمد ہے۔ پاکستان کی کئی ٹیکسٹائل ملوں نے ڈالر کی قیمت 160روپے پر پہنچنے پر برآمدی معاہدے کئے تاہم ڈالر اندازے کے برعکس مزید مہنگا ہوگیا جس سے 12 سے 15 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …