ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا کی روک تھام کیلیے ایران کو چینی امداد کے بارے میں ایرانی سفیر کی رپورٹ

بیجنگ:چین میں تعینات ایرانی سفیر نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں ایران میں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے چین حکومت اور عوام کی مدد سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔محمد کشاورز زادہ نے ہفتہ کے روز اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج رات، بیجنگ سے دو پروازوں کے دوران، کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے چینی امداد کو ایران بھیجا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 28 پروازوں کے ذریعے چینی حکومت اور عوامی کی امداد بیجنگ، شنگھائی اور گوانگژو سے ایران پہنچ گئی ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ان امدادوں میں 10 ملین ماسک،کورونا کی تشخیص کیلیے 500 ہزار کٹس،2ملین اور 200 ہزار دستانے، 350وینٹیلیٹر‌ز، 300ہزار سرجیکل گاؤن، اسپتال کے 500مصنوعی کمرے اور دوائیں شامل ہیں۔ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 55،743 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3،452 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 19،736 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …