بدھ , 24 اپریل 2024

حسن نثار کا بیٹاانتہائی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبورِ، والد سے مدد کی اپیل

معروف کالم نگار و تجزیہ کار حسن نثار کا بیٹا والد کی جانب سے ترک تعلقات کے بعد غربت کی زندگی گزارنے پر مجبورتفصیلات کے مطابق پاکستانی صحافتی دنیا کے معروف تجزیہ کار و کالم نگار حسن نثار کا بیٹا باپ کی جانب سے ترک تعلقات کے بعد غربت و مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ حسن نثار کا بیٹا شاہپر حسن فی الحال بے روزگار ہے اور کرائے کے کمرے میں رہتا ہے اور کمرے کا کرایہ ادا کرنے سے بھی قاصر ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن نثار کے بیٹے شاہپر حسن کے پرانے دوست "علی مالک ایڈووکیٹ” کا ان کے انٹرویو کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ” یہ بندہ حسن نثار کا بیٹا ہے پنجاب لاء کالج میں ہمارا کلاس فیلو تھا اسے بڑے عرصہ بعد دیکھا آج اسکے حالات آپ کے سامنے ہیں بیروزگار ہونے کی وجہ سے کسی حکومت سے نہیں بلکہ اپنے والد سے مالی امداد یا نوکری کی درخواست کررہا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ اس کیلئے آسانیاں پیدا کرے”

حسن نثار کے بیٹے شاہپر حسن کا دوست کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہنا تھا کہ ” میں نے اپنے والد سے درخواست کی کہ وہ میری مدد کرے کیونکہ میرے پاس نوکری نہیں ہے اور نہ ہی میرے پاس کھانے کے لیے پیسے ہیں۔ تاہم میں اپنے والد سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میری مالی مدد کریں یا میرے لئے نوکری کا انتظام کریں”یاد رہے کہ شاہپر حسن صحافی بھی رہ چکے ہیں اور متحدہ عرب امارات جانے سے پہلے پاکستان کے مختلف میڈیا ہاؤسز کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے سے پہلے متحدہ عرب امارات میں کام کررہے تھے۔ تاہم ملک واپس آنے کے بعد انہیں روزی کمانے کے ذرائع نہ مل سکے اور وہ غربت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …