جمعہ , 19 اپریل 2024

گندم چینی بحران رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف فرد جرم ہے،شہبازشریف

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گندم چینی بحران کی رپورٹ کو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف فرد جرم قرار دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گندم چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ کرنے کے لئے لندن سے آیا تھا، میں یہ سوچ کر وطن واپس آیا تھا کہ سیاست اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کرنی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے جس کی روشنی میں بحران میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، یہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف فرد جرم ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم جو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے چیئرمین ہیں، اپنے اور وزیراعلی بزدار کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …