بدھ , 24 اپریل 2024

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

روس نے اقوام متحدہ سے ایران مخالف امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔روسی وزرات خارجہ نے ایک بیان میں یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے امریکہ اور اس کے چند گنے چنے اتحادیوں کی مخالفت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف پابندیوں اور امتیازی اقدامات کے خاتمے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

روس کی وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں کورونا کے خلاف عالمی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 55743 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے 3452 افراد جاں بحق اور 19736 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …