اتوار , 31 مئی 2020

ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

شام کے صوبے حسکہ میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ایک چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ حسکہ صوبے کے راس العین شہر کے مضافاتی علاقے میں ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں ایک امریکی دہشتگرد بھی مارا گیا ہے تاہم شام میں موجود امریکی دہشتگردوں کی طرف سے اب تک اس خبر کے حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شمالی شام میں ترکی کے زیر قبضہ علاقوں میں آئے دن کار یا موٹر سائیکل دھماکوں کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ تقریبا تین برسوں سے شمالی شام کے کئی علاقوں پر ترک فوج نے اپنا غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے، فواد چودھری

 پاکستان میں آج کل ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم …