ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

جنوبی چینی سمندروں میں امریکی مداخلت کا کوئی جواز نہیں: چینی سفیر

NIP000194237147_995488c

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں امریکی مداخلت کا مقصد روایتی جہاز رانی کے ذرائع کو تبدیل کرنا ہے اور انہیں اس بات کا یقین دلانا ہے کہ چین کے ساتھ امریکہ کی مدد سے ہی بہتر معاملات طے کئے جا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں چین کے سفیر لیو ژیائو منگ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاز رانی کی آزادی کے بارے میں امریکی دعوے ڈھونگ ہیں ، جنوبی چینی سمندروں میں صورتحال پر سکون اور پر امن ہے یہاں کسی بھی بیرونی طاقت کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں ، امریکہ جو کچھ کررہا ہے وہ جہاز رانی کے تحفظ کیلئے نہیں ہے ، وہ ان جزائر اور ساحلوں میں چین کی خود مختاری کو چیلنج کرنا چا ہتا ہے اور اس سلسلے میں اس نے خطرنا ک کشیدگی پیدا کردی ہے لیکن ہم ثالثی کی نہیں اپنی سلامتی اور خودمختاری کی جنگ لڑینگے۔ یہ بات برطانیہ میں چین کے سفیر لیو ژیائو منگ نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن کی طرف سے جنوبی بحیرہ چین کا مسئلہ یکطرفہ طورپر ثالثی عدالت میں لے جانا ایک بڑی غلطی ہے اور اس سے ایک بری مثال قائم ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ملائشیا: احمد زاہد حامدی فلاحی ادارے کے فنڈز میں خرد برد کرنے کے الزامات میں گرفتار

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائشیا کے احتساب کمیشن نے سابق نائب وزیراعظم احمد زاہد حامدی کو ...