اتوار , 31 مئی 2020

کوروناوائرس:میسجنگ ایپلی کیشن پربین الاقوامی چینل متعارف

بین الاقوامی ڈاکٹرزسوسائٹی(ایڈ) نےکورونا وائرس کےخلاف جدوجہد کیلئےمیسجنگ ایپلیکیشن ‘ٹیلی گرام’ پرچینل کاآغازکیاہے۔بین الاقوامی ڈاکٹرزسوسائٹی ایڈ کےدنیا بھر میں 200 ملین سے زائد صارفین ہیں اورمذکورہ میسجنگ چینل پریہ سوسائٹی کورونا وائرس سےمتعلق اہم موضوعات پربات کرتی ہے۔سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہےکہ “ہم اس چینل پرماہرڈاکٹروں کے تعاون سے کوروناوائرس کےبارے میں آپ کے سوالات، معلومات اورتدابیرسےمتعلق ہرچیز پر 3 زبانوں میں بات کرتے ہیں”۔

چینل پرماہرڈاکٹروں کےتعاون سےترکی اوردنیابھرکےمعتبراداروں کومعلومات کی فراہمی ترکی، انگریزی اورعربی زبانوں میں پیش کی جارہی ہیں۔اس بین الاقوامی انفارمیشن چینل پرماہرین ڈاکٹروں سےکوروناوائرس کےبارےمیں سوال پوچھاجاسکتاہے۔اگرآپ نےبھی اس مہلک وائرس سےمتعلق کوئی سوال یااحتیاطی تدابیرپوچھنی ہےتوآپ اس چینل کے زریعےماہرڈاکٹرسےرجوع کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی مظاہرین کو سرکوب کرنے پر روس کا سخت رد عمل

روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو …