ہفتہ , 30 مئی 2020

لاک ڈاؤن ، معدومی کے خطرے سے دوچار جانور 30 برس بعد منظر عام پر

کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سبب دنیا بھر میں   اس وقت لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور انسان اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں۔ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت بھی مکمل لاک ڈاؤن کا شکار ہے۔ ایسے میں وہاں  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہےجس میں معدومی کے خطرے سے دوچار جانور ملابار سیوٹ(مشک بلاؤ)  کو سڑک پر جاتا  دیکھا جاسکتا ہے۔بھارت کے مغربی گھاٹوں میں پائے جانے والے جانور  ’مشک بلاؤ ‘  کو آخر ی بار 30 سال قبل 1990 میں دیکھا گیا تھا ۔’ملابار سیوٹ ‘  کا تعلق بلی کی نسل سے ہے اور ماہرین کے مطابق ان کی تعداد 250 سے بھی کم رہ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کورونا کا شکار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا …