جمعرات , 18 اپریل 2024

مقبوضہ فلسطین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد نو ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے منگل کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پیر سے اسرائیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تقریبا چھے سو افراد کا اضافہ ہوا ہے اور اب کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد نو ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے ایک سو ترپن کورونا مریضوں کی حالت نازک بتائی ہے اور کہا ہے کہ مزید دو مریضوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد انسٹھ ہوگئی ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اولڈ ہاؤسز کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کورونا پھیلنے کے باوجود ان مقامات پر حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے کی بنا پر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بئرالسبع اولڈ ہاؤس ایک ایسا اولڈ ہاؤس ہے جس میں کورونا وائرس نے بھاری تباہی مچا رکھی ہے اور اس میں موجود کل پینتیس افراد میں سے ستائیس افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہیں جبکہ سات کورونا مریض ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔روزنامہ ہاآرٹص کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے اولڈ ہاؤسز کو قرنطینہ نہیں کیا گیا ہے اور وہاں موجود بعض افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی نہیں لیا گیا ہے۔ صیہونی پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی خفیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کے پاس کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے درکار لازمی میڈیکل ساز و سامان بھی موجود نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …