جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا کو طبی سامان کی برآمدات نہ روکنے پر قائل کریں گے، کینیڈا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ امریکی حکام کو کوورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار طبی ساز و سامان کی برآمد نہ روکنے پر قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ کینیڈین وزیر اعظم کے مطابق اس ضمن میں امریکی حکام سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی طبی سامان برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پابندی کے بعد امریکی کمپنیوں سے خریدے گئے طبی ساز و سامان کی ترسیل کینیڈا اور جرمنی کے لیے بھی روک دی گئی تھی۔ جسٹن ٹروڈو نے اس فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔ جسٹن ٹروڈو نے آج بدھ کے روز یہ بھی بتایا کہ امریکی کمپنی سے خریدے گئے پانچ لاکھ این 95 سرجیکل ماسک آج کینیڈا پہنچ جائیں گے۔ کینیڈا میں کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد سترہ ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 293 ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …