بدھ , 24 اپریل 2024

کراچی : گلستان جوہر میں واقع جوہر اسکوائر اپارٹمنٹ کو سیل کردیا گیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع جوہر اسکوائراپارٹمنٹ کو کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع جوہر اسکوائر اپارٹمنٹ سے گذشتہ رات ایک کورونا کا مریض سامنے آنے کے بعد پوری عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔

جوہر چورنگی پر قائم جوہر اسکوائر اپارٹمنٹ کو گزشتہ رات سیل کیا گیا ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض جوہر اسکوائر کا ہی رہائشی ہےجو حال ہی میں لاڑکانہ سے واپس آیا تھا ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض نے فلیٹ کی مسجد میں باجماعت نماز بھی ادا کی تھی ۔جوہر اسکوائر اپارٹمنٹ کی مسجد اور اپارٹمنٹ میں قائم دکانوں کو 24 گھنٹے کے لیےسیل کردیا گیا ہے جبکہ مشتبہ مریض کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس منتقل کردیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …