جمعرات , 25 اپریل 2024

ٹرک میں چھپ کرچمن جانیوالے50افرادپکڑے گئے، خواتین اور بچے بھی شامل

کراچی(این این آئی)کراچی پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی اور ٹرک کر چھپ کر جانے والے50افراد کو پکڑ لیا،12افرادکو گرفتار کرکے باقیوں کو جانے کی اجازت دے دی ۔پولیس کے مطابق ٹرک میں سوارافراد کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے اس میں سوار ہوئے اور چمن جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ پکڑے جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں بعد ازاں پولیس نے جانے کی اجازت دے دی۔ ٹرک میں سوار 12 افراد کو گرفتار کرکے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار افراد سے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ تین ٹرک لوگوں کو چھپا کر نکلے تھے، تاہم یہ ٹرک راستہ بھول گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …