بدھ , 24 اپریل 2024

شامی فوج نے انسداد دہشت گردی کارروائی میں داعش کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

شامی عرب فوج (ایس اے اے) نے قومی دفاعی دستوں (این ڈی ایف) اور لیوا القدس (یروشلم بریگیڈ) کے ساتھ مل کر اس ہفتے مشرقی شام میں انسداد دہشت گردی آپریشن کیا۔ تفصیلات کے مطابق شامی فضائیہ، شامی فوج اور ان کے اتحادیوں نے منگل کے روز رققہ – دیر ایزور انتظامی سرحد کے ساتھ وسیع صحرا کے علاقے میں اپنا آپریشن شروع کیا۔ شامی فوج اور ان کے اتحادیوں نے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا جن کو داعش نے شام میں شامی فوج کے خلاف حملے کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج اور ان کے اتحادیوں نے داعش کے متعدد دہشت گردوں کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ، جبکہ ان کے ٹھکانوں اور فوجی سازوسامان کو بھی تباہ کردیا ہے۔تاہم شامی فوج نے بادیہ السن علاقے میں بھی اپنی موجودگی کو مستحکم کیا ہے جسے رواں سال متعدد مواقع پر دولت اسلامیہ نے نشانہ بنایا ہے۔ یہ یاد رہے داعش نے حال ہی میں کرونا وائرس کے پھیلاو کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشرقی شام میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …