ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن

ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا گیا۔ ایران کے سائنسدانوں کی قابل فخر کوششوں کو سراہنے کی غرض سے آٹھ اپریل کو ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن قرار دیا گیا ہے۔ آٹھ اپریل دوہزار چھے کو ایران کے قابل ‌فخر سائنسدانوں نے اپنی انتھک محنت کے ذریعے ملک میں ایٹمی سائیکل مکمل کر کے ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی رکھنے والے ملکوں کی صف میں شامل کیا تھا۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے اپنے ایک پیغام میں قوم کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مبارک باد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر صالحی کے پیغام میں آیا ہے کہ پچھلے ایک برس کے دوران ایٹمی شعبے میں ایک سو بائیس نئی کامیابیاں حاصل کی گئیں جو بلا شبہ ایٹمی میدان میں ملک کی قابل فخر سرگرمیوں کے فروغ کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اسلامی کے خلاف عالمی سامراجی محاذ کی ظالمانہ پابندیوں کے اس دور میں ایران کا محکمہ ایٹمی توانائی ملک کی طبی ضرورتوں کی تکمیل کو اپنی قومی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ملک بھر کے اسپتالوں اور طبی مراکز کے لیے لازمی نیوکلیر میڈیسن اور دوسری جوہری اشیاء کی تیاری کا کام پوری تندھی اور تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے اور اس میں کوئی خلل واقع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …