منگل , 9 مارچ 2021

شام میں روس کی فضائی کارروائی کے دوران داعش کے دو ہزار آئل ٹینکرز تباہ

روس نے شام میں فضائی کارروائیوں کے دوران داعش کے دو ہزار آئل ٹینکرز تباہ کر دیئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے ویڈیو جاری کر دی۔ ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ روسی طیاروں نے گذشتہ روز دمشق، حلب اور لطاکیہ میں ایک سو پینتالیس فضائی کارروائیوں کے دوران کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ترجمان کے مطابق روسی فوج نے تیس ستمبر سے اب تک شام میں پانچ ہزار دو سو چالیس فضائی کارروائیاں کی ہیں، جن میں داعش کے تقریبا دو ہزار آئل ٹینکرز کو تباہ کیا گیا۔ ادھر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق میں باغیوں کے ہیڈ کواٹرز پر فضائی حملے کے دوران اہم باغی رہنما زھران علوش ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہ شام میں باغیوں کے سب سے بڑے گروپ کے سربراہ تھے۔ شامی فوج اور باغیوں نے زھران علوش کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …