ہفتہ , 30 مئی 2020

ملک میں آج کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں، تعداد 63 ہوگئی، مجموعی کیسز 4339 تک جا پہنچے

آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے 132 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4339 تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 63 ہلاکتوں میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں 20،20 ، پنجاب 17 ، گلگت بلتستان 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

 

اموات
 

مصدقہ کیسز

 

صوبہ /علاقہ

17 2188 پنجاب
20 1036 سندھ
20 560 خیبرپختونخوا
02 212 بلوچستان
03 213 گلگت بلتستان
01 102 اسلام آباد
28 آزاد کشمیر
63 4339 کل تعداد

یہ بھی دیکھیں

بٹگرام میں ایک شخص نے گھر کے 6 افراد کو قتل کردیا

بٹگرام: خیبر پختونخواہ کے ضلع بٹگرام کے نواحی گاوَں میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے …