جمعہ , 19 اپریل 2024

کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں چھاپے کے دوران بلوچستان کانسٹیبلری کے غیر حاضر اہلکار کی فائرنگ سے بروری تھانے کا اے ایس ائی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق بدھ کی شب بروری تھانے کے اے ایس آئی برات علی کی سربراہی میں بروری پولیس نے بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار حیدر علی کے خلاف اس کی اہلیہ کی جانب سے دائر مقدمے میں گرفتار ی کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔پولیس کا بتانا ہے کہ چھاپے کے دوران حیدر علی نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی برات علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …