ہفتہ , 30 مئی 2020

ایران نے کرونا کی وبا میں صبر و استقامت کا جبکہ امریکا نے ذخیرہ اندوزی اور ڈکہ زنی کا مظاہرہ کیا؛ رہر انقلاب اسلامی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ولادت حضرت امام مہدیؑ اور کرونا وائرس کے وبا کو موضوع بنا کر آج پوری دنیا کے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجت خدا حضرت امام مہدیؑ کی ولادت کے دن کے موقع پر پوری عالم انسانیت اور بالخصوص مسلمانوں کو اس مبارک والادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج دنیا کے کچھ ممالک علم کا غلط فائدہ اٹھا کر عالم انسانیت کو تکلیف دے رہے ہیں اس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اسلام کے مخالف علم کے صحیح استعمال سے محروم ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں کرونا وائرس کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس ایک عمومی بیماری ہے لیکن افسوس اس وبا کے دنوں کے موقع پر امریکا جو خود کو سُپر پاور کہتا ہے تہذیب یافتہ کہتا ہے اس وبا کے دنوں میں بھی غیر انسانی حرکتیں کرتا رہا ہے۔ کرونا وائرس نے امریکا کی حقیقت کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا پوری دنیا نے دیکھا کہ امریکا نے دوسرے ممالک کے لیے بھیجے گئے میڈیکل کے آلات پر ڈاکہ ڈالا ۔ امریکا میں لوگ ذخیرہ اندوزی کرنے لگے ، اسلحہ خریدنے لگے ، ٹوئلٹ پیپر کے لیے آپس میں جھگڑتے رہے۔ اور جو کرونا کے بزرگ بیمار تھے ان پر توجہ دینی چھوڑ دی یہ نام نہاد سُپر پاور امریکا کی حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران نے بدترین معاشی پابندیوں کے باوجود بھی صبر واستقامت کا ثبوت دیا۔ ایرانی قوم نے پوری طرح صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کیا۔ ایرانی قوم نے ان مصیبت کے دنوں میں ایک دوسرے کی مدد کی، امرا نے غربا کی مدد کی۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا کو اس بات پر غور فکر کرنی چاہئیں ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو کہ ایک مسلم معاشرہ ہے مصیبت اور قدرت کی جانب سے لی جانے والی آزمائش سے کیسے گزر رہا ہے جبکہ دوسری طرف طاغوتی اور اسلام دشمن معاشرہ اس آزمائش میں کیا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ قریب آچکا ہے لہٰذا حفظان صحت کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے اجتماعات سے پرہیز کیا جائے اور خلوت میں الٰہی امور کو انجام دیا جائے۔ انہوں نے ایرانی قوم سے کہا ہے کہ ایران اس آزمائش میں سرخرو اور کامیاب ہوچکا ہے لہٰذا اپنی جدوجہد کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی پیدوار کو مزید بڑھائی جائے اور مستحکم کی جائے اور سائنس کے میدان میں بھی ایجادات پر توجہ دی جائے ۔

یہ بھی دیکھیں

بٹگرام میں ایک شخص نے گھر کے 6 افراد کو قتل کردیا

بٹگرام: خیبر پختونخواہ کے ضلع بٹگرام کے نواحی گاوَں میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے …