بدھ , 24 اپریل 2024

عُمان: کرونا وائرس ، مسقط گورنری میں 10سے 22 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان

خلیجی ریاست عُمان نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسقط گورنری میں 10سے 22 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔عُمان کی اعلیٰ کمیٹی برائے انسداد کرونا وائرس نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران میں مسقط کی گورنری میں داخلے یا وہاں سے خروج پر پابندی عاید ہوگی۔عُمان میں اب تک کرونا وائرس کے 419 کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ان میں 48 کیس گذشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

دریں اثناء عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق السعید نے مختلف جرائم میں جیلوں میں بند 599 قیدیوں کی سزائیں معاف کردی ہیں۔ ان میں 336 غیرملکی بھی شامل ہیں۔عُمان نیوز ایجنسی نے سلطان کے اس فیصلے کی ایک ٹویٹ میں اطلاع دی ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا انھیں اس ننھی خلیجی ریاست میں کرونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر رہا کیا گیا ہے یا ان قیدیوں کو رمضان المبارک کے آغاز سے قبل معافی دی گئی ہے۔ ماہِ صیّام کا دو ہفتے کے بعد آغاز ہورہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …