ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسلام آباد: کورونا سے متاثرہ بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کو ڈی سیل کردیا گیا

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کو ڈی سیل کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کے مریض سامنے آنے پر دونوں علاقے سیل کیے گئے تھے جنہیں اب ڈی سیل کیا گیا ہے تاہم شہزاد ٹاؤن کی گلی نمبر 6 ، کوٹ ہتھیال میں بلال مسجد اور مکی مسجد کے علاقے بدستور لاک ڈاون رہیں گے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ڈی سیل کیے گئے علاقوں میں دفعہ 144 پر عملدرآمد جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن سے کورونا کے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد علاقوں کو سیل کرکے وہاں جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔اسلام آباد میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …