ہفتہ , 20 اپریل 2024

نیویارک کے بعد واشنگٹن کورونا کا گڑھ بن سکتاہے، امریکی ماہرین

واشنگٹن : امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک کے بعدواشنگٹن کوروناکاگڑھ بن سکتاہے، واشنگٹن کےرہائشی احتیاطی تدابیر،سماجی دوری پرعمل نہیں کررہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت میں بھی کوروناوائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی ، امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک کے بعدواشنگٹن کوروناکاگڑھ بن سکتاہے، امریکی دارالحکومت کوروناکادوسرابڑانشانہ بننےوالاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آنےوالےمہینوں میں واشنگٹن میں کورونابدترین شکل اختیارکرسکتا، واشنگٹن کےرہائشی احتیاطی تدابیر،سماجی دوری پرعمل نہیں کررہے۔

دوسری جانب میئرواشنگٹن میریل بائوزر نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی صورتحال پرسخت تشویش ہے، آنےوالےمہینوں میں واشنگٹن میں کوروناوائرس عروج پرہوگا، احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کرنےوالوں کوسزائیں دی جائیں گی۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کی میئرسخت قانون متعارف کراسکتی ہیں، بلاضرورت گھرسےنکلنےوالوں کو90دن قیدکی سزاکاقانون زیرغور ہے جبکہ بلاضرورت گھرسےباہرنکلنےوالوں کوقیدکےساتھ5ہزارڈالرزجرمانےپربھی غور کیا جا رہا ہے۔کورونا وائرس کے پیش نظر میئرنےواشنگٹن میں کرفیوعائدکرنےپربھی غورشروع کردیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت کے لئے 10 ہزار امریکی موجود تھے، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر …