اتوار , 31 مئی 2020

کورونا وائرس، 15 لاکھ متاثر، ہلاکتیں 84 ہزار،

لندن، کراچی(جنگ نیوز،ایجنسیاں) دنیا بھرمیں میں کوروناوائرس نے15لاکھ افراد کو متاثر کردیاہے جبکہ ہلاکتیں 84ہزار سے بڑھ گئیں۔اب تک 309755افراد نے مہلک وائرس کوشکست دیدی۔76روزبعد ووہان کالاک ڈاؤن ختم کردیاگیا۔ادھرپاکستان میں وائرس سےمزید6افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد61 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4206 تک پہنچ گئی۔امریکا میں صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے۔قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی۔ اب تک 12908 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ امریکامیں مریضوں کی تعداد4لاکھ سے بڑھتے ہوئے 402466 ہوگئی۔برطانیہ میں ایک دن میں ریکارڈ 928 اموات ہوئی ہیں اور کل تعداد 7097 سے زیادہ ہوگئی ہے۔سپین میں مزید 510 افراد وائرس کی نذرہوگئےاور مجموعی ہلاکتیں 14555 ہوگئیں۔

اٹلی میں ہلاکتیں 17127 ہیں، فرانس سے بھی 10328 اموات رپورٹ ہوچکیں۔برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں بدترین کساد بازاری نے ڈھیرے ڈال دئیے ہیں۔ ان ملکوں کی معیشت کو مشکل ترین حالت کا سامنا ہے۔ دوسری طرف برطانیہ نے کیمبرج یونیورسٹی میں نئی کورونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے ایک دن میں ایک لاکھ کورونا ٹیسٹ کے ہدف کو پورا کرنے کیلئےدنیا کی دو بڑی دواساز کمپنیاں کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایک نئی لیبارٹری قائم کریں گی۔کیمبریج یونیورسٹی، ایسٹرا زینیکا اور گلیکسو سمتھ کلائین کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ لیبارٹری کیمبریج کی این مکلیرن لیب میں قائم کی جائے گی اور یہاں کام کرنے والے سائنسدانوں کی توجہ متبادل قسم کی ٹیسٹ کٹس کی تیاری پر ہوگی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر فی الحال 21 روزہ لاک ڈاؤن 14 اپریل کو ختم کرنا ممکن نہیں ہو گا۔نریندرا مودی نے یہ بات ہنگامی اجلاس کے دوران کہی۔بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون ختم کرنے کے معاملے پر حتمی فیصلہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ 11 اپریل کو ہونے والی میٹنگ کے بعد ہی کیا جائے گا لیکن 25 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن کے جلد ختم ہونے کا امکان کم ہی ہے۔ چین کی حکومت نے حالات بہتر ہونے پر ملک میں کورونا وائرس کے مرکزی شہر ووہان سے11 ہفتوں کے طویل لاک ڈائون ختم کردیا جس پر وہاں کے عوام نے جشن منایا ۔حکمران پارٹی نے کہا ہے کہ شہر کو کھولتے وقت حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ، امن و امان کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں آج کورونا وائرس سےمزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے.

جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4206 تک پہنچ گئی ہے۔جب کہ خیبرپختونخوا میں 18 اور پنجاب میں اب تک 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور سلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ گذشتہ روزملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 197کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔ گذشتہ روز سندھ میں 2، پنجاب میں دو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشت روز سندھ میں 50 کیسز، پنجاب میں 104 کیسز، بلوچستان 6 کیسز، خیبرپختونخوا 27 کیسز اور آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یورپی ممالک نے کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال روک دیا

یورپی ممالک نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا کے …