بدھ , 24 اپریل 2024

جنوبی افریقہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی شہریوں پر فائرنگ

جنوبی افریقہ کی پولیس نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل نہ کرنے پر جوہانسبرگ کے ایک بڑے سپر اسٹور کے باہر کھڑے لوگوں پر ربر بلٹس کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کردی ۔تفصیلات کے مطابق سوشل ڈسٹینسنگ کے قانون کو توڑتے ہوئے سپر اسٹور کے باہر موجود اسپاٹس پر کھڑے ہونے کے بجائے یہ افراد گروپوں میں کھڑ ے تھے، وہاں موجود کل افراد کی تعداد 300 کے قریب تھی۔جنہیں قانون کی پاسداری نہ کرنے کے جرم میں سزا دی گئی۔

پولیس حکام کی جانب سے فائرنگ کرنے کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی جس سے کچھ افراد زخمی ہو گئے، بعد ازاں پولیس کی جانب سے اسپیکر پر ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑے ہونے کے اعلانات بھی کئے گئے۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے جنوبی افریقہ کے 57 ملین افراد کو 21 دن گھر پر رہنے کا حکم دیا ہے اور پولیس اور فوج کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لئے تعینات کیا ہے۔لیکن بہت سارے افراد ، خاص طور پر غریب محلوں سے ، اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، کھانے کی تلاش میں گھروں سے نکل جاتے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 749 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …