جمعرات , 25 اپریل 2024

گندے پانی کی چائے، بیوی کو پلانے والا سعودی گرفتار

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ایک شخص نے گندے پانی سے چائے بنا کر بیوی کو پیش کی اور اس شخص نے اس عمل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی، بعد ازاں اسے پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے شدید افسوس اور غم وغصے کا اظہار بھی کیا، لیکن یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ کوئی ایسا عمل کیسے کر سکتا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اس شخص کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص کیسے گندے پانی کا استعمال کر کے چائے بنا رہا ہے اور اپنی بیوی کو پیش کر رہا ہے۔

مکہ مکرمہ کی پولیس کے ترجمان محمد عبدالوھاب الغامدی نے اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس کے ماتحت فوجداری امور کی سراغ رساں ٹیم نے وڈیو کلپ جاری کرنے والے کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے اور پبلک پراسیکیوشن نے مقامی شہری سے پوچھ گچھ شروع کرد ی ہے۔پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مقامی شہری نے جو کچھ کیا وہ سعودی قانون کی نظر میں جرم ہے- اسے انفارمیشن کرائمز کے انسداد کے قانون کے تحت سزائیں دی جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …