جمعرات , 25 اپریل 2024

’ٹڈی دل نے اربوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ کردیں‘

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملک میں کھیتوں پر ٹڈی دل کے حملوں سے اربوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف صوبوں میں ٹڈی دل نے اپنی جزوی تباہ کاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ فصلوں کے دشمنوں نے کئی کسانوں اور زمین داروں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ٹڈی دل نے اربوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ کردیں، ٹڈی دل حملے پر قابو پانے کے لیے مناسب حکمت عملی کا فقدان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی ادارہ خوراک نے پھر خبردار کیا ہے کہ ٹڈی حملہ ہوگا۔خیال رہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان کو بہت ساتھ دیا۔ چین سے بڑی تعداد میں امداد پاکستان پہنچی تھی، امداد میں 50ٹن ادویات اور 15اسپرے مشینیں شامل تھیں جبکہ چین سے کرونا کے ٹیسٹ کی 12ہزار خصوصی کٹس بھی آئیں۔ چینی حکومت نے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …