جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق، اب مصطفیٰ الکاظمی حکومت بنائیں گے

عدنان الزرفی عراقی حکومت کی کابینہ تشکیل دینے میں ناکام ہو گئے جس کے بعد اب مصطفی الکاظمی کو عراق کی عبوری حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔السومریہ نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی صدر برہم صالح اب مصطفی الکاظمی کو عراق کی عبوری حکومت کی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپیں گے -خبروں کے مطابق شیعہ سیاسی گروہوں کے اجماع اور اتفاق رائے نیز کرد و سنی گروہوں کی جانب سے شیعہ گروہوں کی تجاویز کی حمایت کے بعد عدنان الزرفی نے عبوری وزیر اعظم کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

عراقی آئین کے مطابق مصطفی الکاظمی کو اسی صورت میں نئے وزیراعظم کےطور پر نامزد کیا جاسکتا تھا جب الزرفی اپنے عہدے سے استعفا دے دیتے یا کابینہ کی تشکیل کے لئے پارلیمنٹ کی جانب سے دی گئی تیس روز کی مہلت ختم ہو جاتی -عراقی صدر برہم صالح نے گذشتہ سترہ مارچ کو عدنان الزرفی کو حکومت سازی کی ذمہ داری سونپی تھی – عراق کے سیاسی گروہوں کا کہنا تھا کہ برہم صالح کا اقدام آئین کے خلاف تھا کیونکہ وزیر اعظم کے نام کا انتخاب اس دھڑے سے ہی کیا جا سکتا ہے جو پارلیمنٹ میں سب سے بڑا سیاسی دھڑا ہوتا ہے-

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …