جمعہ , 19 اپریل 2024

یورپ میں کورونا، ای سی ڈی سی کی تشویش ناک رپورٹ

یورپ میں بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کرنے والے سینٹر ای سی ڈی سی نے رپورٹ دی ہے کہ یورپی ملکوں میں بہت بڑی تعداد میں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکےہیں۔یورپی یونین کے بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کرنے والے سینٹر ای سی ڈی سی نے رپورٹ دی ہے کہ یورپ میں بہت بڑی تعداد میں لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ای سی ڈی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیلجیم، فرانس، اٹلی، مالٹا، اسپین، سوئیزرلینڈ اور برطانیہ میں شرح اموات خدشات سے زیادہ رہی ہیں۔ ای سی ڈی سی کے سربراہ آندرہ آمون نے بھی کہا ہے کہ یورپی ملکوں میں جو حالات ہیں ان کے پیش نظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ابھی اس علاقے میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری رہے گا۔یورپی ملکوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد بہت سے یورپی ملکوں میں لاک ڈاؤن اور قرنطینہ رہا ہے – اب تک پوری دنیا میں پندرہ لاکھ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے اٹھاسی ہزار پانچ سو پانچ افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …