ہفتہ , 20 اپریل 2024

فرانس: وبائی مرض کا بحری جہاز پر حملہ، 50 فوجی اہلکار کرونا کا شکار

پیرس: فرانسیسی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز پر بھی کروناوائرس نے حملہ کردیا، جہاز میں موجود 50 فوجی اہلکار مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 50 اہلکاروں میں کروناوائرس کی منتقلی کے بعد فرانسیسی حکام نے بحری جہاز کے ایک حصے کو لاک ڈاؤن کردیا۔ جہاز آئی سی یو کی سہولت سے لیس ہے۔جہاز میں 1760 افسر اور اہلکار موجود ہیں، تاہم تمام اہلکار اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات کررہے ہیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز کا باقاعدہ استعمال کیا جارہا ہے۔

ملیٹری حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کو جہاز سے نکال کر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر اہلکاروں کے ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی آئے، مہلک وائرس کس طرح بحری جہاز تک منتقل ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم کئی اہلکار غیرسنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کا استعمال نہیں کررہے تھے۔خیال رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کو عالمگیر وبا قرار دیا جا چکا ہے، اس وبا کی زد میں اب تک 210 ممالک اور علاقے آ چکے ہیں، اور 95,739 اموات واقع ہو چکی ہیں۔دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھی 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اب تک صرف ساڑھے تین لاکھ مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز امریکا میں سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد ساڑھے 4 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …