جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت کی ایک بار پھرایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی،2شہری زخمی

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھرایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے چری کوٹ اور شکر گڑھ سیکٹر میں دو شہری زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی ورکنگ باؤنڈری اورایل او سی پراشتعال انگیزیاں جاری ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ اور شکر گڑھ سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، چری کوٹ سیکٹر میں گولہ لگنے سے 35 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا جبکہ شکرگڑھ سیکٹر میں 57 سالہ شخص بھارتی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق دونوں زخمی شہریوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 24 گھنٹوں کے دوران بھارت نے لائن آف کنٹرول پر شاردہ ، دھندیال ،شاہ کوٹ ، نکیال سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوئے تھے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے رات سے جاری آپریشن میں شہادتیں 6 ہوگئیں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن میں …