ہفتہ , 8 مئی 2021

ملتان؛ نشتر اسپتال کے ڈاکٹروں سمیت عملے کے 18افراد کورونا وائرس میں مبتلا

ملتان؛ جیو نیوز نے یہ خبر دی ہے کہ ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے 18ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے 12 ڈاکٹرز اور چھ پیرامیڈکس کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق تمام عملے کو وائرس ایک مریض سے لگا جس کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ جیو نیوز کا مزید کہنا ہے کہ ان ڈاکٹروں کا مرنے والے مریض سے کونٹیکٹ رہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کرایا اور نتیجہ مثبت آیا۔طبی عملے کے تمام افراد نے آئسولیشن اختار کر لی ہے۔ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والا مریض مظفر گڑھ کا رہائشی تھا وہ چند روز قبل نشتر اسپتال آیا تھا جو گردے کے عارضے میں مبتلا تھا جب اس مریض کا انتقال ہوا تو اس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ یہ شخص کورونا کا مریض تھا ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …