جمعرات , 25 اپریل 2024

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تبلیغی جماعت کے رُکن نے خودکشی کرلی

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں تبلیغی جماعت کے ایک رکن نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں خودکشی کرلی۔تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک اسپتال میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو لایا گیا تھا جہاں اُن کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے اِن کارکنوں میں سے تبلیغی جماعت کے ایک 30 سالہ رُکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اُس شخص کو اسپتال کے ایک کمرے میں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔جہاں اس نے خود کشی کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا بھارتی ریاست آسام کا رہائشی تھا اور اُس نے گزشتہ ماہ 6 اور 8 مارچ کے درمیان نئی دہلی کے نظام الدین میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی تھی جس کے بعد وہ اپنے دیگر کارکنوں کے ساتھ مہاراشٹر پہنچا تھا۔اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ اس شخص میں کچھ دن قبل ہی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگ گئی تھیں جس کے بعد وہ خود ہی اسپتال آیا اور پھر اسپتال میں داخل ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …