ہفتہ , 8 مئی 2021

ایران میں جزوی طور پر معمولات زندگی بحال

تہران:  کورونا وائرس سے متاثرہ ملک ایران نے جزوی طور پر معمولات زندگی کو بحال کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے وٹوو 9 نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومت نے سرکاری دفاتر کو کھول دیا جب کہ تہران سمیت دیگر علاقوں میں جزوی طور پر نجی کاروباری اداروں کو بھی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ایران کے صدر نے کچھ روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ ملک میں جزوی طور پر کاروباری سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں اور 11 اپریل کو حکومت نے ابتدائی طور پر سرکاری دفاتر کو کھولنے کی اجازت دے دی۔ایران نے جہاں سرکاری دفاتر کو کھول دیا، وہیں کچھ کاروباری اداروں کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی تاہم انہیں کم سے کم افراد اور سخت حفاظتی انتطامات کے تحت کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ایران میں بھی 12 اپریل کی صبح تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار سے زائد ہے تاہم 45ہزار کے قریب مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …