ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن، انصار اللہ نے سعودی اتحاد کی پیشقدمی روک دی؛ درجنوں سعودی فوجی ہلاک

یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے کہا ہے کہ صوبہ مارب اور الجوف میں سعرودی جارح سعودی آلہ کاروں کی ہلاکت سے ان کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے۔آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے علاقے خبالشعف اور صوبہ مارب کے صرواح میں سعودی جارحین کی پیشقدمی کو روکتے ہوئے انھیں شکست سے دوچار کیا گیا۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس جنگ میں سعودی فورسز کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہےدر ایں اثناء سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف اور مآرب کے مختلف علاقوں پر حملہ کرتے ہوئے 7 مرتبہ ان علاقوں پر بمباری کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا -پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …