منگل , 11 مئی 2021

پنجاب، ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں صرف 130وینٹی لیٹرز ہونےکا انکشاف

پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں صرف 130وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد کورونا ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتالوں کے لیے مزید 100 وینٹی لیٹرز 11 اپریل تک پہنچ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز فعال ہیں، صوبے میں 7 لیبارٹریز کی روزانہ 3100 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، بہاولپور، وزیرآباد میں نئی لیبارٹریز قائم کی جا رہی ہیں، اِن کے علاوہ فیصل آباد اور ڈی جی خان میں بھی لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیلوں میں آنے والے نئے قیدیوں کو 2 ہفتے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز کو سب جیل کے لیے مناسب جگہ کے تعین کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پنجاب حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے بھر کے جیل اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز بنا دیے ہیں جبکہ احساس پروگرام کے ذریعے کورونا کے باعث بے روزگار ہونے والوں کو امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …