ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنوبی ایشیائی ملکوں کو غربت سے لڑنےکیلئے زیادہ کام کرنا ہوگا

عالمی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیائی ملکوں کو صحت عامہ اور غربت سے لڑنے کے لیے پہلے سے زیادہ کام کرنا ہوگا۔عالمی بینک نے ایشیائی ملکوں میں کورونا وائرس کے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال جنوبی ایشیا میں معیشت کی رفتار 1.8 سے 2.8 فیصد ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کورونا وائرس سے پہلے معیشت کی رفتار 6.3 فیصد کا اندازہ تھا۔عالمی بینک کی جانب سے جای کردہ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا 40 سال میں پہلی بار اس رفتار سے معیشت تنزلی کا شکار ہوگا جبکہ سال 2021 میں جنوبی ایشیا میں معیشت کی رفتار 3.1 سے 4 فیصد رہنے کا امکان۔

رپورٹ کے مطابق چھ ماہ قبل 2021 میں جنوبی ایشیا کی معیشت کی رفتار 6.7 فیصد کا اندازہ لگایا گیا تھا جبکہ سال 2021 میں معیشت کی رفتار3.1 سے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس سے جنوبی ایشیا کی معاشی ترقی 3 فی صد تک کم ہونے کا خدشہ۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث جنوبی ایشیا کے آٹھ ممالک میں کاروبار معطل ہے جس سے معیشت کا پہیہ رک گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کورونا وائرس جنوبی ایشیا کی معیشت کو 4 فی صد کم کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …