جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا، لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ بہت سی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم لاہور میں سبزیوں کی قیمت میں ایک ہفتے سے کمی کا رجحان ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور پیاز 80روپے کلو سے کم ہو کر 50 روپے، لہسن کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 130روپے فی کلو پر آ گئی۔ سبز مرچ 120 کی بجائے 80روپے فی کلو، کدو 50 روپے کی بجائے 30 روپے فی کلو اور  بند گوبھی 50 سے کم ہو کر 20 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔

شہر کے بعض علاقوں میں مختلف اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں نے بھی روزی روٹی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے سبزی کی ریڑھیاں اور چھابڑیاں لگا لیں۔سبزیوں کی خریداری کے لیے آئے لوگوں نے کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں۔ اس موقع پر انتظامیہ یا پولیس کا کوئی اہلکار نظر نہ آیا۔عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ بحران کی صورت میں اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن سبزیوں کی قیمتیں اس کے برعکس کم ہوگئیں اور لوگ بھی ان قیمتوں سے مطمئن نظر آئے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …