جمعہ , 19 اپریل 2024

جنوبی کوریا میں بیس بال لیگ کا آغاز

کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے پھیلاو کی وجہ سے ایک جانب دنیا بھر میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں تو دوسری جانب جنوبی کوریا میں بیس بال کا آغاز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ شروع کی جارہی ہیں ۔میجر لیگ بیس بال کی ٹیمیں خالی اسٹیدیم میں انٹر اسکواڈ ٹریننگ کر رہی ہیں ۔میجر لیگ بیس بال کا آغاز 28 مارچ سے ہونا تھا لیکن میچز کورونا وائرس کے باعث التوا کا شکار ہیں جبکہ منتظمین پر امید ہیں کہ مئی کے آخر میں بیس بال لیگ شروع ہو سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …