جمعرات , 25 اپریل 2024

سکھرحیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے: چیئرمین سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے خوشخبری سنائی ہے کہ سکھرحیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ نے بتایا کہ سکھرحیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے۔منصوبے کی تعمیر رواں سال کے آخر میں شروع ہو جائے گی ۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے پشاور سے کراچی تک کا تمام مشرقی روٹ موٹر وے پرہوگا جبکہ پشاور سے کراچی تک بذریعہ روڈ سفر کا وقت آدھا رہ جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …