ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب میں کرونا وائرس بُری حد تک پھیل گیا کرفیو کی مدت میں تا حکم ثانی توسیع

سعودی عرب بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے مملکت بھر میں جاری کرفیو میں تا حکم ثانی توسیع کا حکم دیا ہے۔العربیہ نیوز چینل نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شاہ سلمان نے اکیس دن کے لیے لگائے جانے والے کرفیو کی مدت ختم ہونے سے پہلے یہ حکم جاری کیا ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے پیر 23 مارچ کو کرفیو لگانے کا حکم دیا تھا جس کی مدت ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ختم ہو رہی تھی۔ بیان کےمطابق کرفیو میں توسیع کی وجہ سعودی عرب  میں بڑی حد تک کرونا وائرس کا پھیلاو ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا مزید 382 مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد کرونا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 4033 ہو چکی ہے۔ جبکہ 435افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …