جمعرات , 25 اپریل 2024

افغان طالبان کی جانب سے قيديوں کی رہائی کا اعلان

افغان طالبان نے بيس قيديوں کو رہا کرنے کا اعلان کيا ہے۔ طالبان کے ترجمان سہيل شاہين نے اپنے ايک ٹوئٹر پيغام کے ذريعے يہ اعلان کيا۔ انہوں نے مزيد لکھا کہ قيديوں کو آج بروز اتوار جنوبی شہر قندھار ميں مقامی حلال احمر کے رضاکاروں کے حوالے کر ديا جائے گا۔ قبل ازيں افغان حکومت نے بھی آج ہی مزید ايک سو طالبان کو رہا کر دیا۔ بدھ سے اب تک مجموعی طور پر تین سو طالبان قیدیوں کو آزادی دی جا چکی ہے۔ افغانستان میں قیام امن کی خاطر امریکا اور طالبان نے حال ہی میں ایک ڈیل کو حتمی شکل دی تھی، جس کی شرائط ميں قیدیوں کا تبادلہ بھی شامل تھا۔ ڈیل کو عملی جامع پہنانے کے سلسلے ميں آج کی پيش رفت کو مثبت قرار ديا جا رہا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،500 سے زائد افراد جاں بحق

کابل: ہفتے کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے افغانستان لرز اٹھا، جس کا مرکز …